Live Updates

لالہ موسیٰ، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو کورونا سے محفوظ بنائیں، محمد افضل گوندل

پیر 30 مارچ 2020 21:48

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الحاج محمد افضل گوندل نے کہاہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں ہرصاحب حیثیت باشعورصاحب توفیق شہریوں کو آگے بڑھ کر اپنا دینی اورقومی کردارادا کرناہوگا، سب سے زیادہ ضروری ہمارے ملک کے سادہ لوح شہریوں کوکروناوائرس کے خلاف سے بھرپورآگاہی دینا ہے، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو محفوظ بنائیں۔

الحاج افضل گوندل نے کہاکہ ہمیں حکومتی ہدایات پرمکمل عمل کرناچاہیے اس وقت ضرورت اس امرکی ہے کہ پرہجوم محفلوں اورجگہوں سے پرہیزکیاجائے حکومتی اقدامات پربھرپورعمل کیاجائے کروناکوپھیلنے سے روکنا اس وقت گجرات سمیت پورے ملک کی عوام کے لئے بڑا چیلنج ہے، اس وباء کوسیریس لیاجائے شغل نہ بنایاجائے، حفاظتی انتظامات کیے جائیں ایک دوسرے سے رابطے کے دوران ڈیڑھ میٹرکافاصلہ برقرارکھاجائے سیاسی یا مذہبی کارڈ اس وقت استعمال کرناسنگین جرم ہے، تمام دینی سیاسی قیادت کوحکومت کے ساتھ ملکراس وباء سے لڑناہوگ،ا لاک ڈاؤن کرفیو یا سخت لاک ڈاؤن جوبھی انتظامی احکامات ہوں اس پربھرپورعمل کیاجائے۔

(جاری ہے)

سفید پوش طبقے اورمزدوروں کے ساتھ بھرپورتعاون کیاجائے، پہلے ہی ہمارا ملک اقتصادی طورپربدحال تھا، کروناایمرجنسی کی صورت میں معیشت کے مزید خراب ہونے کاخدشہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات