وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی میں کرونا ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا افتتاح کر دیا
پیر 30 مارچ 2020 21:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا ڈائیگناسٹک ٹیسٹ نامور ماہرین کی زیر نگرانی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے کرونا کے مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی الوقت کیمب لیبارٹری میں روزانہ ایک سو مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کی استعداد وقت کے ساتھ ساتھ بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر فار ایکسیلنس ان مالیکولر بائیولوجی اور سنٹر فار اپلائیڈ مالیکولر بائیولوجی کے محققین نے دن رات محنت کر کے ہنگامی بنیادوں پر لیبارٹری قائم کی ہے اور یہاں ڈاکٹر محمد ادریس کی جانب سے بنائی جانے والی مقامی کٹ سے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے اور یہیں پر نمونوں کے ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ سیکرٹری سپیشل ہیلتھ نادر چٹھہ نے کہا کہ کرونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونوں کی جانچ پڑتال اور مقامی سطح پر کٹ کی تیاری کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ ہر لحاظ سے تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے لیبارٹری بنا کر پنجاب حکومت کی بڑی مدد کی ہے اس پر ہم جامعہ پنجاب کی انتظامیہ اور محققین کے شکر گزار ہیں۔ ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی ڈائیگناسٹک کٹ بھی تیار کر رکھی ہے اور آج کل میں خام مال ملتے ہیں کٹ کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر رہے ہیں۔ لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر ناظم حسین نے کہا کہ کرونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کرنے کے لئے بہترین لیبارٹری اور تربیت یافتہ سٹاف موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل ٹائم پی سی آر پر نمونوں کو ڈائیگناز کریں گے اور بعد میں اسے آٹو میشن پر لے جائیں گے تاکہ ایک دن میں ذیادہ سے ذیادہ ٹیسٹ کئے جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
-
امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد
-
سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کردیا گیا
-
اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی، وائس چانسلر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.