گورنرسندھ نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیا

لاک ڈاؤن کے سبب بلڈ بینکس میں خون کی کمی پر تشویش ہے اور اس صورتحال کے باعث خون کی بیماریوں مبتلا بچوں اور افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، گورنر سندھ

پیر 30 مارچ 2020 21:51

گورنرسندھ نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون دیا ۔ گورنرسندھ نے اس موقع پر کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب بلڈ بینکس میں خون کی کمی پر تشویش ہے اور اس صورتحال کے باعث خون کی بیماریوں مبتلا بچوں اور افراد کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ خون کے عطیات دینے والے بلڈ بینکس تک نہیں پہنچ پا رہے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں تاکہ خون کی کمی پر قابو پایا جاسکے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تھلیسیمیا ،ہموفیلیا اور لیوکیومیا کے امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی اشد ضرورت ہے خصوصاً وہ مریض جن کو باقاعدگی سے تبدیلی خون کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس وقت بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خون کے عطیات دینے کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :