افغانستان ، طالبان کے دو مختلف حملے ، 18 سکیورٹی اہلکار ، ایک عام شہری ہلاک ، متعدد افراد زخمی

پیر 30 مارچ 2020 21:59

افغانستان ، طالبان کے دو مختلف حملے ، 18 سکیورٹی اہلکار ، ایک عام شہری ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) افغانستان میں طالبان کے دو مختلف حملوں میں 18 سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع خواجہ گھڑ میں طالبان کے ا یک گروپ نے اچانک سکیورٹی چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بارہ پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء صوبہ زابل کے ضلع آرغنداب میں بھی ایک فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ اس موقع پر جھڑپ میں متعدد طالبان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ ۔