زیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل عمر فاروق ملک نے دنیا اسکواش میں کئی دہائیوں تک پاکستان کا نام روشن کرنے والے مایہ ناز کھلاڑی اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

پیر 30 مارچ 2020 22:03

زیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل عمر فاروق ملک نے دنیا اسکواش میں کئی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل عمر فاروق ملک نے دنیا اسکواش میں کئی دہائیوں تک پاکستان کا نام روشن کرنے والے مایہ ناز کھلاڑی اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ اعظم خان بلاشبہ اسکواش کی دنیا کا ایک بڑا نام تھا اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کوہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے انتقال سے اسکواش کا ایک روشن باب اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اعظم خان نے کئی دہائیوں تک سکواش کے میدان میں حکمرانی کی اور ان کی زندگی پاکستان کیلئے بڑے بڑے کارناموں سے عبارت ہے۔کرونا وائرس نے ہم سے ایک قومی ہیرو کو ہمیشہ کے لئے جدا کر دیا ہے۔عمر فاروق ملک نے دعا کی کہ اللہ رب العزت اعظم خان کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے۔