Live Updates

ہمدرد فاونڈیشن مانیار نے کرونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں، دیہاری دار اور مستحق افراد کو خوراک اور ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، حاجی نواب خان

پیر 30 مارچ 2020 22:24

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) تحریک انصاف کے مقامی رہنما سابق رکن تحصیل کونسل سوات و ہمدرد فاونڈیشن مانیار کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ہمدرد فاونڈیشن مانیار نے ملک کرونا وائرس کی وبا کے باعث مانیار کے کھلاڑیوں اور مستحق افرادکو خوراک اور روز مرہ ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حاجی نواب خان مانیار فٹ بال کلب کے صدر بھی ہیں نے کہا کہ ہمدرد فاونڈیشن مانیار (سوات ) کی ایمرجنسی کمیٹی کا خصوصی اجلاس(آج) منگل کو ہوگا جس کی صدارت فاونڈیشن کے صدر امیر زیب خان کریں گے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں خوراک اور روز مرہ ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے یہ کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہے جن میں صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری شامل ہیں، حاجی نواب خان نے بتایاکہ ہمدرد فاونڈیشن کے ارکان اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز جمع کر کے ہرسال رمضان المبارک میں دیہاری دار اور مستحق افراد کو خوراک اور روز مرہ ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرتے ہیں جن میں آٹا، گھی، دالیں، صابن اور روز مرہ کی ضروریات زندگی کا سامان شامل ہوتا ہے لیکن اس سال ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث رمضان المبارک کی بجائے ابھی سے سامان تقسیم کرنے فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے باعث عوام اور کھلاڑی کو گھروں سے باہر نہ نکلنے اور احتتاطی تدابیر پر عمل کرنے بھی کی اپیل کی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات