لاہور سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پنجاب کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہوگی

پیر 30 مارچ 2020 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پنجاب کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کل بروز منگل دوپہر 2 بجے منعقد ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی جانب سے بلائی جانیوال صوبائی اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، جماعت اسلامی سمیت مختلف پارٹیوں کی صوبائی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کی زیر صدارت ہونیوالی صوبائی اے پی سی میں شرکت کے لئے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پاارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی دعوت پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پنجاب نے دعوت قبول کرلی ہے۔ بطور پی ایم اییل ق پنجاب کے صدر شرکت کریں گے۔ جبکہ حسن مرتضیٰ کے مطابق انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ مختلف مقررین کانفرنس سے ویڈیو لنک پر اظہار خیال کریں گے۔