گندم کے کاشتکار موسم کوپیش نظر رکھ کر فصل کی کٹائی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں

پیر 30 مارچ 2020 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکار فصل کی کٹائی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں جس میں موسم کو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جائے ، زرعی مشینری اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں او راس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ زراعت اور ذیلی اداروں کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ فیلڈ میں موجود افسران اور عملہ گندم کی کٹائی کی تیاریوں کے حوالے سے کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کرے اورخصوصی طو رپر کسی بھی طرح کے موسمی حالات میں فصل کو محفوظ کرنے کے حوالے سے آگاہی دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان فصل کی کٹائی شروع ہونے کے بعد اس مرحلے کو جلد از جلد مکمل کر کے حکومت کے خریداری مراکز تک پہنچائیں تاکہ ان کی فصل محفوظ ہو سکے ۔

انہوں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنی تیاریاں مکمل رکھیں او رجیسے ہی کٹائی کا آغاز ہو خریداری کا عمل شروع کر کے 15لاکھ ٹن کا ہدف پورا کیا جائے۔ وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ سارے انتظامات کی خودنگرانی کر رہا ہوں اور ہم نے غلطی کی کوہی گنجائش نہیں چھوڑنی ۔محکمہ زراعت اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے فیلڈ میں موجود افسران اورعملہ متحرک رہے تاکہ کسانوں کو رابطے اور رہنمائی حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔

متعلقہ عنوان :