Live Updates

وزیر اعلی سندھ نے 22 مارچ کو صوبے میں لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا،خرم شیر زمان

لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں راشن سمیت بچوں کا دودھ بھی ختم ہوگیا ہے۔سفید پوش لوگ ہاتھ پھیلانے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، صدر پی ٹی آئی کراچی

پیر 30 مارچ 2020 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے 22 مارچ کو صوبے میں لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا،22 مارچ کو ہی اعلان کیا گیا تھا کہ 20 لاکھ لوگوں میں راشن تقسیم کرینگے۔مراد علی شاہ نے 20 لاکھ تو دور 20 لوگوں میں بھی راشن تقسیم نہیں کیا۔لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں راشن سمیت بچوں کا دودھ بھی ختم ہوگیا ہے۔

سفید پوش لوگ ہاتھ پھیلانے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ کا سسٹم مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ ان حالات میں یہ شہر کیسے چلے گا۔

(جاری ہے)

آج سڑکوں پر ضرورتمند اور سفید پوش لوگ پیپلز پارٹی کے راشن کے منتظر ہیں۔

پیپلز پارٹی نے 12 سالہ دورہ حکمرانی میں سندھ کو تباہ و برباد کر دیا۔صوبے میں ایڈز پھیل گیا۔آج سڑکوں پر ضرورتمند اور سفید پوش لوگ پیپلز پارٹی کے راشن کے منتظر ہیں۔پیپلز پارٹی نے 12 سالہ دورہ حکمرانی میں سندھ کو تباہ و برباد کر دیا۔پیپلز پارٹی کی وجہ سے صوبے میں ایڈز پھیل گیا، مٹھی میں لوگ بھوکے مر گئے۔ہم نے سیاست نہیں کی، ایک بات پھر اعتبار کیا کہ اس وبا میں سندھ حکومت اچھا سسٹم لائے گی۔

پیپلز پارٹی کے لیڈر نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے ہی کچھ سیکھ لیا ہوتا۔ پیپلز ہارٹی ان حالات میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،حکومت سندھ بتائے کہ وزیر اعظم کے دیئے گئے ماسک اور سینٹائزر کہاں ہیں سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کرونا کے ٹیسٹ نہیں ہورہے ہیں، تایا جائے کہ وہ کٹس کہاں گئی حکومت سندھ کو راشن کے لیے جو فنڈز ملے تھے اس سے فوری راشن تقسیم کیا جائے۔راشن کو فوری عوام میں تقسیم کیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات