کروناوائرس کے ایک مہلک وبائی مرض ہے جس سے نمٹنے کے لئے سب نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے، میر بلال خان عمرانی

پیر 30 مارچ 2020 23:07

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال خان عمرانی نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے ایک مہلک وبائی مرض ہے جس سے نمٹنے کے لئے سب نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا شہریوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اوربغیر ضرورت بازار اور گلیوں میں جانے سے اجتناب کریں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کاہے،بلوچستان حکومت ان علاقوں میں قرنطینہ بنانے سے گریز کرے جہاں ضرورت نہ ہوکارکن ورضاکارعوام میں کورونا سے بچائو کیلئے شعور اجاگر کریںموجودہ حالات میں قومی یکجہتی،اتحاد اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون عوام کے وسیع مفادمیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریںحالات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ موجودہ صورتحال میں عالمی سطح کے معاملے جس سے پوری دنیا پریشان اور لاکھوں افراد متاثر اور ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہمیں حفاظتی تدابیر اختیا رکرتے ہوئے اپنی اور اپنے صوبے کو اس وباء سے بچانا ہے نوقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر سیاست کی بجائے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ اس کے بغیر معاملات کی بہتری ممکن نہیں۔