اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک مارکوم ہارنیس کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ ئ خیال کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی تیاری میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دھانی

پیر 30 مارچ 2020 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک مارکوم ہارنیس نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میںکرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ ئ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کووڈ 19 دنیا بھر کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے لیکن پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے میں شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان، اپنے محدود وسائل کے ساتھ اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ جولین فریڈرک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی تیاری میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔ حکمت عملی کا مقصد اس وبا کے مقابلے کے لئے عالمی برادری سے مالی معاونت کا حصول اور اس پر عملدرآمد کی موثر نگرانی کرنا ہے ۔حکمت عملی کے ذریعے عوامی سطح پر کورونا کی وبا سے نمٹنے کی تیاری اور اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔