Live Updates

شوباز شریف وہ تمام مطالبات کر رہے ہیں جن پر حکومت پہلے ہی سے عملدرآمد کر رہی ہی: ترجمان پنجاب حکومت

ویڈیو لنک اجلاسوں میں مصروف شہباز شریف اور ان کی پارٹی کے رہنما زمینی حقائق بارے بالکل بھی علم ہی نہیں رکھتے طبی عملے کو حفاظتی لباس او رکٹس فراہم کی گئی ہیں،مریضوں اور ٹیسٹنگ کا تمام ڈیٹالمحہ بہ لمحہ میڈیا کو جاری کیاجارہاہی: مسرت جمشیدچیمہ

پیر 30 مارچ 2020 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ لیگ کی قیادت پاکستانی سیاست کے کورونا وائرس ہیں،شہباز شریف کی لاعلمی اور میںنے مانوں کی رٹ پر پوری قوم حیران ہے ،شوباز شریف وہ تمام مطالبات کر رہے ہیں جن پر حکومت پہلے ہی سے عملدرآمد کر رہی ہے ،پنجاب میں کورونا کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی جس کی بدولت نئے کیسز کی شرح میں کمی آ رہی ہے ،حکومت کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے ،متاثرہ افراد کی علاج کے ذریعے بحالی سمیت عوام کو معاشی مشکلات سے بچانے کیلئے ہر ممکن وسائل برئے کارلا رہی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صد رمحمد شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت موجودہ حالات میں مایوسی پھیلا کر اور منفی بیان بازی سے عوام کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن اس کی تمام کوششیں رائیگاں جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اپنے دور میں صحت کے شعبے پر توجہ دینے کی بجائے اپنی اناء کے منصوبے شروع اور مکمل کئے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے اور متاثرہ مریضوںکو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ حکومت ہر لمحے بدلتی صورتحال کے مطابق تیاری کر رہی ہے اور قرنطینہ سنٹرز میں پیشگی ہزاروں کی تعدادمیں بستر تیا رکر کے تمام سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں ۔

صوبے میں کوروناوارئرس سے متاثرہ جتنے مریض زیر علاج ہیں ان کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرز،نرسزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس سمیت تمام سہولیات پہنچائی جارہی ہیں ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور علاج یقینی بنا یا جارہا ہے لیکن بد قسمتی سے شہباز شریف اس نازک موقع پر بھی اپنی شوبازی سے باز نہیں آ رہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کسی طرح کے حقائق نہیں چھپا رہی بلکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور ٹیسٹنگ کا تمام ڈیٹا لمحہ بہ لمحہ میڈیا کو جاری کیا جارہا ہے ،ویڈیو لنک پر مصروف شہباز شریف اور ان کی پارٹی کے رہنما زمینی حقائق کا علم ہی نہیں رکھتے اورانہیں موجودہ حالات میںبھی اپنی سیاست کی فکر لا حق ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ، کورنٹین اور علاج کیلئے انتظامات کیے ہیں ،ڈاکٹرز، نرسز اور پیر امیڈیکل سٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں جنہیںحفاظتی لباس اور کٹس فراہم کی گئی ہیں۔اپوزیشن جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور تحریک انصاف سے بغض کی آڑ میںسیاست سے باز رہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات