رائیونڈ سے 1200مشتبہ افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کرکے علاقے کو لاک ڈاؤن کردیا گیا

مشتبہ افراد کو رینجرز کی نگرانی میں منتقل کیا گیا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو بھی قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2020 23:22

رائیونڈ سے 1200مشتبہ افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کرکے علاقے ..
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) رائیونڈ سے 1200مشتبہ افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو بھی قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، بتایا گیاہے کہ گزشتہ شب رینجرز کی نگرانی میں ر ائیونڈ سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کروانا وائرس کے 1200مشتبہ افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یورنیورسٹی کالاشاہ کاکو کیمپس اور جوڈیشنل کیمپلیکس میں کروانا وائرس کے مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹر اور آئسویشن سنٹر قائم کیاگیا ہے جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے تمام بنیادی ضروریات فراہم کی گئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آج مزید مشتبہ افراد کی آمد متوقع ہے۔ قرنطینہ سنٹر میں لائے جانیوالے افراد کو 14روز تک رکھا جائیگا۔ جبکہ پنجا ب میں کروانا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کالاشاہ کاکو کو بھی قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جار ہی ہے ۔