پنجاب حکومت آٹے کی قلت کرنے والی فلور ملز کو سرکاری تحویل میں لے کر آٹے کی دستیابی یقینی بنائے، حیدر زمان قریشی

پیر 30 مارچ 2020 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی کے رہنما حیدر زمان قریشی نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے اور اشیاء خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی سے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، ذخیرہ اندوز مافیاز عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وسطی اور جنوبی پنجاب میں طلب کا 10 فیصد آٹا بھی دستیاب نہیں ہے، دیہاتوں میں آٹا غائب، شہروں میں کریانے کی دکانوں پر لمبی قطاریں لگ رہی ہیں، حکومت قلت کرنے والی فلور ملز کو سرکاری تحویل میں لے کر عوام کو آٹے کی دستیابی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈکس سٹاف کو ماسک، دستانے، کٹس اور یونیفارم فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :