تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی موقف قائم کیا جائے، سردار عبدالرحیم

پیر 30 مارچ 2020 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی موقف قائم کیا جائے، اپنے جاری بیان میں سردار عبد الرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں میں کی پالیسی پر گامزن ہے، اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اپنی سیاسی انا کو چہوڑ کر سندہ حکومت اجتمائی سوچ اپنائی گی،انہوں نے مزید کہا کے تمام صورتحال کے باوجود راشن کی ترسیل شفافیت کے ساتھ ممکن بنائے جائیں اگر راشن مستحق لوگوں تک نہیں پہنچا تو خدانخواستہ یہ کرونا وائرس سے بڑا مسئلا بن جائے گا، کیونکہ لوگ بہوک افلاس کے باعث خودکشیاں کررہیں ہیں ،انہوں نے کہا کے لاک ڈان کو ایک ہفتے سے زیادہ دن گزر گئے ہیں مگر ابھی تک سندھ حکومت ابھی تک یہ تعین نہیں کر سکی ہے کہ راشن کی تقسیم کس طرح کی جائے، ایسے تمام صورتحال رہے تو کرونا وائرس سے زیادہ لوگ بھوک سے مرجائیں گے، لحاظہ سندہ حکومت کو چاہیے کے تجربات کرنے کے بجاے بروقت اقدامات کیے جائیں اور گھروں میں محصور ہوکر رہنے والے مزدوروں اور غریبوں کی مالی امداد کی جائے۔