ٹنڈوالہیار، دیہاڑی دار طبقہ اور غریب افراد میں راشن تقسیم کرنے کے لئے نو رکنی کمیٹی قائم کرنے کے ساتھ ریلیف فنڈ سمٹ بینک میں قائم کر دیا

پیر 30 مارچ 2020 23:32

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ رضوی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے وارڈوں میں دیہاڑی دار طبقہ اور غریب افراد میں راشن تقسیم کرنے کے لئے نو رکنی کمیٹی قائم کرنے کے ساتھ ریلیف فنڈ سمٹ بینک میں قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے جہاں پورا ملک پریشان اور تکلیف سے دوچار ہیں وہیں ضرویات اشیا اور کھانے پینے کی وجہ سے دھاڑی دار طبقہ اور غریب افراد سخت پریشان ہیں ان کی فلاح کے لئے جہاں دیگر سیاسی سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات اپنی مدد اپ کے تحت کام کر رہے ہیں وہیں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ رضوی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ میدان میں آگے ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ رضوی کی جانب سے شہر کے دوروں کے ساتھ عوام کی مدد کرنے کے لئے ایک نو رکنی کمیٹی قائم کر دی جس میں سید امداد شاہ رضوی،شاہد جعفر قائم خانی ،پرویز سموں،طارق خانزادہ،ایوب شیخ،صہیب قائم خانی،مفتی حامدجیلانی،آصف میمن اور پردیب کمار شامل ہیں جبکہ سمٹ بینک کے اندر ایک اکاونٹ بھی کھولوا دیا گیا ہے جس میں اب تک 25لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے اس حوالے سے ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خدمت خلق ہے اس میں ہم بلاتفریق سب کی خدمت کر رہے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں دکھ بانٹنے کا ہے ہمارے چئیرمین اور وزیر اعلی نے وزیر اعظم پاکستان سے کہا کہ وہ آگے بڑھیں ملک کو ان کی ضرورت ہے وہ کمان کریں ہم سب ساتھ ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ابھی ہم پندرہ روز کا راشن بیگ مستحق افراد دھاڑی دار طبقہ اور غریب افراد میں تقسیم کریں گے یہ دکھی انسانیت کی خدمت کا موقع ہے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے میں ٹنڈوالہ یار کے مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں اور عوام کی خدمت کریں اللہ ہم سب کو اس کرونا وائرس سے جلد چھٹکارہ دلوائے اس موقع پر میونسپل چئیرمین سید امداد شاہ ،وائس چئیرمین شاہد جعفر قائم خانی،صہیب فاروق پرویز سموں ،طارق خانزادہ ایوب شیخ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔