آن لائن تعلیم وتدریس کیلئے پی ٹی وی کا ایک چینل لے لیا، شفقت محمود

آن لائن کلاسز کا جلد آغاز کرنے لگے ہیں، یونیورسٹیسز طلباء اورسکولوں کے بچوں کو مضامین پڑھائے جائیں گے، ٹی وی پرسندھی زبان، انگریزی، اردو اور اسلامیات کے مضامین پڑھائے جائیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مارچ 2020 20:51

آن لائن تعلیم وتدریس کیلئے پی ٹی وی کا ایک چینل لے لیا، شفقت محمود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن تعلیم وتدریس کیلئے پی ٹی وی سے ایک چینل لے لیا، آن لائن کلاسز کا جلد آغاز کرنے لگے ہیں، یونیورسٹیسز طلباء اورسکولوں کے بچوں کو مضامین پڑھائے جائیں گے، ٹی وی پرسندھی زبان، انگریزی، اردو اور اسلامیات کے مضامین پڑھائے جائیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن تعلیم وتدریس کیلئے پی ٹی وی سے ایک چینل لے لیا،آن لائن کلاسز کا جلد آغاز کرنے لگے ہیں،ی ونیورسٹیسز کی جانب سے بھی آن لائن تعلیم شروع کریں گے۔

مختلف اوقات میں ٹی وی پر بچوں کیلئے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ مقصد یہی ہے کہ گھرپر بیٹھے بچوں کو تعلیم دی جائے۔ سندھی طالبعلموں کیلئے سندھی زبان میں کورسزشروع کریں گے۔

(جاری ہے)

کوشش کریں گے کہ ٹی وی پر انگریزی، اردو اور اسلامیات کے مضامین پڑھائے جائیں۔کیونکہ ان مضامین کا سلیبس تقریباً تمام صوبوں کا ایک جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔

صوبے خودمختار ہیں ، آن لائن تعلیم کیلئے صوبائی وزراء کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے حکومت کی مشاورت سے کریں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ دنیا کے 190ممالک میں بیماری پھیلی ہوئی ہے ، یہ سارے تفتان سے نہیں گئے۔ حکومت کو کورونا کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ اللہ پاک کا شکر ہے کہ ابھی پاکستان میں کم کیسز ہیں۔

کیسز بڑھنے کا امکان تو ہے لیکن فی الحال پاکستان میں کیسز کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسز سے متعلق کچھ نہیں چھپایا جارہا، تمام لوگوں کے ٹیسٹ کرنا ممکن نہیں۔ جن کو علامات ہوتی ہیں انہیں کہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ عطاالرحمان کی بات درست ہوگی کیونکہ حکومت تمام لوگوں کے ٹیسٹ نہیں کرسکتی۔ ہمارے پاس ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے، بہت سارے کیسز ایسے ہیں ۔جن کو علامات نہیں ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ جتنے کیسز ہیں اس سے کئی گنا زیادہ ہوں ۔ ایک بندے کو علامات ہی نہیں ہیں۔