کورونا وائرس کی وبا سے کالعدم جماعتوں میں بھی جان پڑ رہی ہے ،حکومت نوٹس لے ،سید حامد علی شاہ موسوی

عصبیتوں کا وائرس کورونا سے زیادہ مہلک ہے آفتوں کے بیچ نفرتیں بھڑکانے والے انسانیت کے مجرم ہیں Oکابل گوردوارے پر حملے نے ثابت کردیا بھارت افغان امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے ،اقوام متحدہ صیہونی و شیطانی قوتوں کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے ،محفل دعا سے خطاب

پیر 30 مارچ 2020 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) سپریم شیعہ علما بور ڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے کالعدم جماعتوں میں بھی جان پڑ رہی ہے حکومت نوٹس لے ،عصبیتوں کا وائرس کورونا سے زیادہ مہلک ہے آفتوں کے بیچ نفرتیں بھڑکانے والے انسانیت کے مجرم ہیںزائرین پر الزام تراشیاں مریض ذہنوں کی عکاس ہیں ، افغانستان کا امن دہشت گردوں پر بھارتی سرمایہ کاری کی موت ہے کابل گوردوارے پر حملے نے ثابت کردیا بھارت افغان امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے ،اقوام متحدہ صیہونی و شیطانی قوتوں کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے ، امام زین العابدین نے دعاوں اور مناجات کو امت کی اصلاح کا ذریعہ بنایا کورونا وبا میں امت مسلمہ کی سب سے بڑی پناہ گاہ دعا ہی ہے ، عالم اسلام کو بیمار کربلا حضرت امام زین العابدین کے عزم و استقلال کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ولائے محمد ؓ و آل محمد ؓ کی مناسبت سے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر محفل دعا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصحیفہ سجادیہ کی دعاوں کی تلاوت کی گئی ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ظالم طاقتوں نے کمزور اقوام کا جینا حرام کردیا ہے پوری دنیا کربلا کا منظر پیش کررہی ہے اس وقت دنیا و کورونا وائرس کا سامنا ہے اسکے باوجود کشمیر دنیا ے طویل ترین کرفیو کی زد میں ہے فلسطینی عوام پر جبر وتشدد سے دنیا اب مکمل بیگانہ ہوچکی ہے روہنگیا مظلومین اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں آمروں کے ہاتھ مارے جارہے ہیں خواتین کی بے حرمتی روز کا معمول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی فراہمی میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یو این کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل و بھارت اپنے توسیع پسندانہ عزائم پر تیزی سے عمل پیرا ہیں بھارت و اسرائیل استعماری سرغنہ امریکہ اور شیطانی قوتوں کے ایما پر کشمیریوں فلسطینیوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں ، امریکہ صدر ٹرمپ اس قدر دیدہ دلیر ہو چکا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھ کر فلسطینی علاقہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ شیطانی قوتوں کے مفادات کی حفاظت کی، اگر وہ کشمیر و فلسطین کی قراردادوں پر عمل درآمد میں بھی اتنی ہی مستعدی کا مظاہرہ کرتا جیسے اس نے مشرقی تیمور و سوڈان میں کیا تو جنوبی ایشیا و مشرق وسطی امن کے گہوارے بن چکے ہوتے اور مودی کو 5اگست والے اقدام کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ لیگ آف نیشنز کی ناکامی اور دوعملی کی وجہ سے اقوام متحدہ کو وجود دیا گیاتھالیکن آج لیگ آف نیشنز اور اقوام متحدہ میں کوئی فرق نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھارت نے موقع غنیمت جانتے ہوئے افغان سرزمین پر مکمل پنجے گاڑ لئے جہاں ڈیڑھ درجن بھارتی قونصل خانے دہشتگردی کی نرسریاں ہیں جہاں سے دہشتگرد تیار کرکے وہ متواتر پاکستان پر حملہ آور رہاجن میں سے کئی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ کابل گوردوارے پر حملے میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت ہی دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے ، جب سے کرتار پورہ راہداری کھولنے سے بھارت شدید بے چین ہو چکا ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا امام زین العابدین کی دعائیں ہر عہد میں محروموں کی ترجمان اور اللہ سے ربط کا ذریعہ ہیں۔ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ امام سجاد کی یہ دعا آج بھی آفت کے شکار کے لبوں کی صدا ہے کہ اے پروردگار ! ایک ایسی مصیبت آن پڑی ہے جس کی سنگینی نے ہمیں گرانبار کردیا ہے اور ایک ایسی آفت کا سامناہے جس سے ہماری قوت برداشت عاجز ہوچکی ہے ،پالنے والے ! محمدؓ اور ان کی آل پر ر حمت نازل فرما اور اپنے کرم نوازی سے ہمارے لیے آسائش کا دروازہ کھول دے اور اپنی قوت و توانائی سے غم و اندوہ کا زور توڑ دے، اے عرش عظیم کے مالک اس آفت کے دور کرنے پر تو ہی قادر ہے، لہذا اپنی قدرت کو ہمارے حق میں فرماکیونکہ مشکلات میں تجھے ہی پکارا جاتا ہے اور بلیات میں تو ہی جائے پناہ ہے۔

آقای موسوی نے کہا کہ اس عہد بلا میں ہر مسلمان کو امام زین العابدین کی دعاوں کو حرزجاں بنانا ہوگا۔