ریلوے نے ایک کوچ میں وینٹی لیٹر لگا کر 310 بستر پر مشتمل قرنطینہ قائم کردیا:شیخ رشید

مختلف سٹیشنوں کیساتھ 7 اسپتال بنا نے کے علاوہ ریلوے کے 65 اسپتالوں کو کرونا وائرس کے علاج کیلئے تفویض کر رہے ہیں

پیر 30 مارچ 2020 23:53

ریلوے نے ایک کوچ میں وینٹی لیٹر لگا کر 310 بستر پر مشتمل قرنطینہ قائم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ کرونا کے باعث پیدا صورتحال کے باوجود ملک میں کرفیو نہیں لگے گا ریلوے مسافر ٹرینیں نہیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے گڈز ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ریلوے نے ایک کوچ میں وینٹی لیٹر لگا کر 310 بستر پر مشتمل قرنطینہ قائم کردیا ہے مختلف سٹیشنوں کے ساتھ 7 اسپتال بنا نے کے علاوہ ریلوے کے 65 اسپتالوں کو کرونا وائرس کے علاج کے لئے تفویض کر رہے ہیں ریلوے اسپتال راولپنڈی میں 50 بستروں کا سپیشل آئیسولیشن وارڈ بھی بنایا ہے ای سی سی میٹنگ میں 150 ارب روپے’’ احساس پروگرام‘‘ کو دینے کی منظوری دے د ی ہے تاہم ایک خاندان کو دینے والی رقم کا فیصلہ ہونا باقی یے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مختصر دورانیئے میں چیئرمین ریلوے حبیب گیلانی سمیت عملہ نے 310 بستر پر مشتمل قرنطینہ قائم اورایک کوچ میں وینٹیلیٹر بھی لگا دیا ہے،سٹیشنز کے ساتھ 7 اسپتال بنا دیئے ہیں امید ہے ملک جلد اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنے گا ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا.کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کل ہم ٹرینیں نہیں کھول رہے اور تاحکم ثانی ٹرینیں نہیں چلیں گی فریٹ ٹرینیں ملک بھر میں چل رہی ہیں،اشیائے خوردونوش،ایندھن کی سپلائی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں شیخ رشید نے کا.کہنا تھا کہ ریلوے کے 65 اسپتالوں کو کرونا وائرس کے حوالے سے کام کرنے کے لئے تفویض کر رہے ہیں کسی صوبہ کو ضرورت ہو تو وہ ہم سے لے سکتے ہیں ریلوے اسپتال راولپنڈی میں بھی 50 بستروں کا سپیشل آئیسولیشن وارڈ بنایا ہے ای سی سی میٹنگ میں 150 ارب روپے احساس کو دینے کی منظوری ی ہے اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ایک خاندان کو 6 ہزار دیں یا 12 ہزار دیں.ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کوئی کرفیو نہیں لگ رہا آنے والے 15 دن اہم ہیں اگر ان میں کرونا کی وباء نہ پھیلی تو یہ کرونا وبا دم توڑتی جائے گی کیرج فیکٹری کو میں نہیں بند کر سکتا اسکا فیصلہ وزہر اعظم کریں گے�

(جاری ہے)