کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، قمرزمان کائرہ

پیر 30 مارچ 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، اسی کے پیش نظر پیپلز پارٹی (آج) منگل کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پنجاب کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ لائحہ عمل پر بات ہوگی، حکومت کو کورونا سے نمٹنے اور مستحقین کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز دیں گے، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر مثبت قدم میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔