ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی جانب سے شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اورہسپتالوں کے باہر بیس لیٹر کے سینٹائزرز نصب

پیر 30 مارچ 2020 23:55

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے اور دارلحکومت مظفرآباد میں پھیلائو روکنے کے لئے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی جانب سے شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اورہسپتالوں کے باہر بیس لیٹر کے سینٹائزرز نصب کر دیئے گئے ، چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملک ایاز احمد نے اپراڈہ لال چوک میں سینٹائزر نصب کر کے افتتاح کیا۔

جس کے بعد ترقیاتی ادارہ کے ملازمین نے شہر بھر میں 50سے زائد سینٹائزر نصب کیے، عوامی حلقوں نے ترقیاتی ادارہ کی جانب سے اس اہم اقدام پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملک ایاز احمد نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر ترقیاتی ادارہ کی جانب سے شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور ہسپتالوں کے باہر سینٹائزر نصب کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ابدتائی طور پر پچاس سینٹائزرز نصب کیے گئے ہیں ۔جنہیں خالی ہونے کی صورت میں دوبارہ ری فل بھی کیا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ ان سینٹائزرز کو استعمال میں لائیں۔ حکومت آزادکشمیر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام اداروں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیار رہنے کی ہدایات کی ہیں ۔ ریاستی اداروں کی جانب سے تاحال کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :