سندھ حکومت نے روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد 80 سے بڑھا کر2ہزارتک کرلی

ہم پہلےروزانہ 80ٹیسٹ کررہے تھے، اب استعداد 2ہزارتک کردی ہے: وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 30 مارچ 2020 23:20

سندھ حکومت نے روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد 80 سے بڑھا کر2ہزارتک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2020ء) سندھ حکومت نے روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد 80 سے بڑھا کر2ہزارتک کرلی ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ ہم پہلےروزانہ 80ٹیسٹ کررہے تھے، اب استعداد 2ہزارتک کردی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مزید 4مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد سندھ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 مریض جان کی بازی ہارے، صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 566 ہوگئی ۔ کورونا وائرس سے ملک میں اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا،5مذید افراد جاں بحق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 22تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میںاتوار کے روز بھی 5 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں جس میںسندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے گذشتہ روزمزید 2 اموات کی تصدیق کی، بعد ازاں ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے کا بتایا جس کے بعد پنجاب میں اموات کی سرکاری سطح پر تعداد 9 بتائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 5، سندھ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس مہلک وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔ اس وقت پنجاب سب سے آگے ہے اور وہاں 638 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس کے بعد سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 535 ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میں 221، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد 51 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔