سینیٹر سراج الحق کاکویت کے بزرگ رہنما یوسف الحجی کے انتقال پر گہرے دکھ و رنجھ کا اظہار

پیر 30 مارچ 2020 23:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کویت کے معروف بزرگ رہنما یوسف الحجی کے انتقال پر گہرے دکھ و رنجھ کا اظہار کیا ہے۔پیر کو جاری تعزیتی پیغام میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری عمر عالمی سطح پر خدمت و دعوت کے لیے وقف کیے رکھی تھی اور طویل عرصے تک درجنوں عالمی اداروں کے ذمہ دار اور فعال رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سمیت کئی عالمی اداروں، سینکڑوں ہسپتالوں اور ہزاروں رفاہی منصوبوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، پروفیسر خورشید احمد، سیکریٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر جماعت عبد الغفار عزیز نے مرحوم کے پس ماندگان کے نام اپنے تعزیتی خط میں دعا کی اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے لواحقین صبر جمیل عطا کرے۔