سینیٹر سراج الحق نے معصوم بچی ماہا کے اغواء،ریپ اور قتل کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی

پیر 30 مارچ 2020 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے معصوم بچی ماہا کے اغواء،ریپ اور قتل کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق 26مارچ 2020 کومردان کے علاقہ جان آباد نوشہرہ روڈ پر نو سالہ معصوم بچی ماہا کے اغواء،ریپ اور قتل کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔قرارداد میں مردان کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے اور معصوم بیٹی کے والدین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکیا گیا ہے۔قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مردان کے واقعہ کے مجرم سمیت تمام زیر التواء مقدمات میں معصوم بچوں کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔