بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی،31 مئی تک چھٹیوں کے منظوری دیدی گئی

پیر 30 مارچ 2020 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے 31 مئی تک موسم گرما کی چھٹیوں کے منظوری دیتے ہوئے فیکلٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم جون سے آن لائن کلاسیں لینے کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ پیر کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ریکٹر یونیورسٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے ڈینز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس سے حفاظت کیلئے مختلف اقدامات کو زیر بحت لایا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی 31 مئی تک بند رہے گی اور ان چھٹیوں کو موسم گرما کی چھٹیوں کے طور پر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شعبوں کے ڈینز اپنی فیکلٹی سے رابطہ میں رہیں اور آن لائن کلاسز لینے کیلئے ایل ایچ ایس پروگرام کو اپنائیں۔ اس پروگرام کیلئے فیکلٹی کی آن لائن اجلاس بلائے جائیں۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ہدایت کی مطابق اگر ضرورت پڑی تو یکم جون سے آن لائن کلاسز لی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام شعبوں کے ڈینزاور ایچ او ڈیز آن لائن کلاسز کیلئے اپنے شعبوں کے اجلاس بلائیں اور تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :