روس نے کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام سرحدیں بند کردیں

پیر 30 مارچ 2020 23:55

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) روس نے کورونا وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1836 تک پہچنے کے بعد بیماری سے نمٹنے اور ملک میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات مزید تیز کردیئے۔ نئے حکمنامے کے مطابق، ماسکو سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رہائشیوں کو صرف اپنے گھروں سے ہنگامی طبی نگہداشت حاصل کرنے، کھانے یا دوائی کے لیے خریداری ، کام پر جانے، پالتو جانوروں کو باہر لانے یا کچرا پھینکنے کے لیے گھر چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

سیلف آئسولیشن کا حکم تمام باشندوں پر عمر سے قطع نظر لاگو ہوگا۔ پیر کو مزید 302 نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق کی گئی تھی، جس سے روس میں سرکاری طور پر مریضوں کی تداد 1836 تک پہنچ گئی ۔ ماسکو میں نئے انفیکشن کی اکثریت 18 سے 40 سال کے لوگوں میں دیکھی گئی۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے آخر تک کورونا وائرس کے کیس ایک ہزار سے تجاوز کر گئے تھے۔ سرکاری حکم کے مطابق، روس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 30 مارچ سے اپنی سرحدیں بند کردے گا۔ یہ اقدام تمام گاڑیوں، ریل اور پیدل چلنے والی چوکیوں پر نافذ العمل ہوگا، اور یہ روس کی سمندری حدود پر بھی لاگو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :