دنیا بھر میںکورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی

منگل 31 مارچ 2020 00:25

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) دنیا بھر میںکورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپ میں ہوئی ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ میں26,076 افراد سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار905 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ11,591افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد دوسرے نمبر پر سپین میں 7,340 اور تیسرے نمبر پر چین میں اب تک 3,304 افراد کورونا کووڈ19 سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق یورپ سمیت دنیا کے 183 ممالک اور خطوں میں کورونا کے رجسٹرڈ متاثرہ افراد کی تعداد 408,203 ہے جن میں 150,000 امریکہ اور کینیڈا میں درج ہوئے ہیں اور وہاں کورونا سی 2,635 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ ان میں 106,609 کیسز براعظم ایشیاء میں ہیں جہاں کورونا سے اب تک 3,827 اموات ہو چکی ہیں۔