برطانیہ کے شہزادہ چارلس کورونا وائرس سے صحت یاب، قرنطین سے باہر آ گے

منگل 31 مارچ 2020 01:25

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) برطانیہ کے شہزادہ چارلس کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سات دن کے لئے خود کو قرنطین میں رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ چارلس کی اہلیہ ڈچیس کارن وال کیملا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد 71 سالہ پرنس آف ویلز کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں قرنطین میں رہنے کی ضرورت نہیں لیکن وہ حکومت اور طبی پابندیوں پر عمل پیرا ہیں جو ملک بھر میں لاگو ہیں۔

(جاری ہے)

شہزادے میں گذشتہ ہفتے وائرس کی تشخص کے بعد سات دن قرنطین میں رہے تھے، 72 سالہ کیملا میں کورونا وائرس کی منفی تشخیص آئی ہے لیکن وہ بھی قرنطین میں ہیں۔ یہ جوڑے اسکاٹ لینڈ میں اپنے گھر پر رہ رہے ہیں۔ بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم نے آخری بار 12 مارچ کو چارلس کو دیکھا تھا اس وقت ان کی طبیعت بہتر تھی۔ برطانیوی حکومت کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے ہر شخص کو سات دن کے لئے خود کو قرنطین میں رکھنا ہو گا۔ محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کے مطابق اتوار کی صبح تک برطانیہ میں مجموعی طور پر 19,522 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔