سعودی عرب کا مئی سے اپنی تیل کی برآمد 10.6 ملین بیرل یومیہ کرنے کا فیصلہ

منگل 31 مارچ 2020 02:05

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) سعودی عرب نے رواں سال مئی سے اپنی تیل کی برآمد 10.6 ملین بیرل یومیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب مئی سے اپنی تیل کی برآمدات کو بڑھا کر 10.6 ملین بیرل یومیہ کر دے گا کیونکہ ملک میں تیل کی کھپت کم اور ایندھن کی پیداوار کے لئے اس کے استعمال میں کمی آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کروڈ آئک کی ایکسپورٹ میں اضافہ مئی سے 6 لاکھ بیرل یومیہ سے شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی موامی طلب بھی کم ہوئی ہے۔سعودی وزارت توانائی کے مطابق آرامکو کو آنے والے مہینوں میں ریکارڈ 12.3ملین بیرل یومیہ کی سپلائی اور مئی سے 10ملین بیرل یومیہ برآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ آرامکو تیل کی طلب میں اضافہ لانے کے لئے اپریل سے اپنے تیل کی آفیشل سیلنگ پرائس کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔