پنجاب میں اب تک سرکاری اور پرائیویٹ 14,573 ٹیسٹ ہو چکے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

اس جمعرات تک 2 نئی لیبارٹریز اپ گریڈ ہونے سےسرکاری لیبز کی کپیسیٹی بڑھ کر 2500 ٹیسٹ یومیہ ہو جائے گی اور اگلے ہفتے تک 8 نئی لیبارٹریز آنے سے 5000 ٹیسٹ روزانہ تک کپیسیٹی ہو جائے گی،صوبائی وزیر صحت

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 31 مارچ 2020 10:18

پنجاب میں اب تک سرکاری اور پرائیویٹ 14,573 ٹیسٹ ہو چکے ہیں، ڈاکٹر یاسمین ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31مارچ2020ء) پنجاب میں اب تک سرکاری اور پرائیویٹ 14,573 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے صونے میں ہونے والے ٹیسٹوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک سرکاری اور پرائیویٹ 14,573 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جمعرات تک 2 نئی لیبارٹریز اپ گریڈ ہونے سےسرکاری لیبز کی کپیسیٹی بڑھ کر 2500 ٹیسٹ یومیہ ہو جائے گی اور اگلے ہفتے تک 8 نئی لیبارٹریز آنے سے 5000 ٹیسٹ روزانہ تک کپیسیٹی ہو جائے گی۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا صرف ہماری رائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ لیبز کا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے شوکت خانم اور چغتائی لیبز والوں کو بھی فری کٹس فراہم کی ہیں اور وہ لوگوں کے مفت ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ کیسز ایران سے آئے زائرین کے ہیں، اسکے بعد لاہور کے 127 ہیں ، اسکے بعد گجرات، جہلم اور راولپنڈی ہیں۔

اب ہمیں ان ایریاز کی طرف توجہ دینا پڑے گی۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے۔ ہر طرف لوگ اس سے ڈرے ہوئے ہیں۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 23 افراد ابھی تک ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اسی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھاتا کہ لوگ گھروں سے باہر نہ آئیں اور ایک دوسرے سے نہ ملیں، کیونکہ کورونا وائرس کو اسی طرح مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔