ماہرہ خان نے فلم ’’سپر اسٹار‘‘کی جھلک کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے بارے آگاہی دی

منگل 31 مارچ 2020 11:43

ماہرہ خان نے فلم ’’سپر اسٹار‘‘کی جھلک کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلم ’’سپر اسٹار‘‘کی ایک جھلک کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے بارے آگاہی دی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے ساتھ موجود دو لوگوں کو فاصلہ رکھنے کا کہہ ر ہی ہیں۔اداکارہ جاری کردہ تصویر میں پولیس اہلکار کی وردی زیب تن کی ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’فاصلہ رکھو، یہ ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر فلم’’ سٴْپر اسٹار ‘‘کے سیٹ کی ہے جس کو وہ بہت یاد کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :