سیدہ طوبہ عامر کو نئی ویڈیو جاری کرنے پر تنقیدکا سامنا

منگل 31 مارچ 2020 11:55

سیدہ طوبہ عامر کو نئی ویڈیو جاری کرنے پر تنقیدکا سامنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) میزبان سیدہ طوبہ عامر کو نئی ویڈیو جاری کرنے پر تنقیدکا سامنا کرنا پڑ گیا۔ عامر لیاقت کی دوسری بیگم سیدہ طوبہ عامر نے نئی ویڈیو جاری کی جس میں وہ مستحق لوگوں کے لئے راشن بیگ بنانے میں مصروف ہیں جس پر سوشل میڈیا فولورز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیکی ضرور کریں لیکن دکھاوا نہ کریں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے شوبز کی کئی شخصیات راشن بیگ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں اور انہیں بھی صارفین کی طرف سے کافی تنقید کا سامنا ہے، جس پر کئی اداکاروں کا ردعمل یہ کہتے ہوئے سامنے آیاکہ وہ یہ ویڈیوز دکھاوے کے لئے نہیں بلکہ معاشرے کے باقی لوگوں کو اس نیکی کا حصہ بنانے کے لئے شیئر کی جارہی ہیں۔