ْاداکار ڈیوڈ ہاربر کا’’بلیک ویڈو‘‘ کو سٹریمنگ سروس کے ذریعے ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار

منگل 31 مارچ 2020 12:21

ْاداکار ڈیوڈ ہاربر کا’’بلیک ویڈو‘‘ کو سٹریمنگ سروس کے ذریعے ریلیز ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) امریکی ا داکار ڈیوڈ ہاربر نے فلم ’’بلیک ویڈو‘‘کو سٹریمنگ سروس کے ذریعے ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فلم’’ بلیک ویڈو‘‘کے فلم سازوں کی جانب سے انہیں ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ فلم کورونا وائرس کے باعث طے شدہ شیڈول کے مطابق یکم مئی کو ریلیز نہیں کی جائے گی،جس پر انہوں نے کہا کہ فلموں کو تاخیر کا شکار کرنے کی بجائے انہیں سٹریمنگ سروس کے زریعے ریلیز کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :