کپتان کاہر کھلا ڑی عوامی خدمت میں پیش پیش ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

وزیراعلی پنجاب کا انصا ف امداد پرو گرام مشکل گھڑی میں عوام سے حقیقی ہمدری اور مدد کا عملی ثبو ت ہے

منگل 31 مارچ 2020 13:16

کپتان کاہر کھلا ڑی عوامی خدمت میں پیش پیش ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کپتان کاہر کھلا ڑی عوامی خدمت میں پیش پیش ہے ،وزیراعلی پنجاب کا انصا ف امداد پرو گرام مشکل گھڑی میں عوام سے حقیقی ہمدری اور مدد کا عملی ثبو ت ہے،وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عوام دل کھو ل کر عطیات جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوز یشن لیڈر شہباز شریف ملک کی مشکل کھڑی میں پوائنٹ سکورنگ میں مصرو ف ہیں جس پر انہیں شرم آ نی چاہیے ملک مشکل حالا ت سے گزررہاہے اور اپوز یشن اپنی سیا ست چمکارہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک اور قوم کا پیسہ چور ی کرکے بیرون ملک جا ئیدادیں بنانے والو ں کو مشکل کی اس گھڑی میں عوام کا سا تھ اور ملک قوم کا لو ٹا گیا پیسہ واپس کردینا چاہیے۔ اپوز یشن جماعتو ں کے سربراہ حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے لو ٹی گئی دو لت واپس کر یں تاکہ حکومت وہی پیسہ عوام کی فلاح وبہبو د پر خر چ کرسکے۔