کورونا کیخلا ف ٹائیگر فورس کا قیام انقلا بی قدم ہے‘ شنیلاروت

منگل 31 مارچ 2020 13:16

کورونا کیخلا ف ٹائیگر فورس کا قیام انقلا بی قدم ہے‘ شنیلاروت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) و فا قی پار لیمانی سیکرٹر ی شنیلاروت نے کہاہے کہ کورونا کیخلا ف ٹائیگر فورس کا قیام انقلا بی قدم ہے ،ملک کے مخیر حضرات وزیراعظم کے کورو نا ریلیف فنڈ میںپیسہ جمع کرائیں یہ پیسہ عوام پر ہی خر چ ہو گا،کورونا کے تدارک کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاو ششو ں کو تار یخ سنہرے حرف میں در ج کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میںانہو ں نے کہاہے کہ کورونا ریلیف فنڈ اور کورونا ٹائیگر ریلیف فورس قیام کے اعلان کا خیر مقدم کر تے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں حکومت عوام کی بہتر ی اور صحت کیلئے عملی اقداما ت کررہی ہے اپوز یش اس مشکل گھڑ ی میں سیا ست کرنے کی بجائے مشکل حالا ت سے نکلنے کیلئے حکومت کا سا تھ دے۔

متعلقہ عنوان :