پی ایس ڈی پی کے تحت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 23کروڑ 23 لاکھ روپے جاری

منگل 31 مارچ 2020 13:22

پی ایس ڈی پی کے تحت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 23کروڑ 23 لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 23کروڑ 23 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 44 کروڑ 5 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پی ٹی وی میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 16کروڑ، مظفر آباد آزاد کشمیر میں میڈیم ویو سروسز کے لئے 3 کروڑ 32 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :