پاکستانی مارکیٹوں میں کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس کی باز گشت ،فواد چوہدری کی این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کو تنبیہ

اگربیمارمریض کو ٹیسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

منگل 31 مارچ 2020 13:22

پاکستانی مارکیٹوں میں کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس کی باز گشت ،فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستانی مارکیٹوں میں کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس کی باز گشت پر وفاقی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کو تنبیہ کر دی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ اگربیمارمریض کو ٹیسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ .جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں تاہم صرف تصدیق شدہ کٹس۔