مارکیٹ میں موجودکورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

منگل 31 مارچ 2020 13:29

مارکیٹ میں موجودکورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس سے شہریوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے خبر دار کیا ہے مارکیٹ میں کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس بڑی تعداد میں موجود ہیں جن کے استعمال سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں اس لئے ڈریپ کی طرف سے ان کٹس کی تصدیق تک بیرون ملک سے تصدیق شدہ کٹس ہی منگوائی جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میںانہوں نے کہا کہ میںصوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کوآگاہ کرنا چاہتا ہوںکہ مارکیٹوں میں غیر تصدیق شدہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کی بھرمار ہے۔ اگر غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹ کے استعمال سے کسی متاثرہ شخص کو صحت مند قرار دے دیا گیا تو اسسے بہت سی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جب تک ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی (ڈریپ) پاکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ کٹس کی تصدیق نہیں کر دیتی اس وقت تک صرف بیرون مملک سے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کرنی چاہیئں۔