کوروناوائرس ، امریکہ میں سیکیورٹی اہلکار بھی لپیٹ میں آگئے

امریکی ریاست نیو جرسی میں متعین 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،غیرملکی میڈیا

منگل 31 مارچ 2020 13:36

کوروناوائرس ، امریکہ میں سیکیورٹی اہلکار بھی لپیٹ میں آگئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی پہ مامور اہلکار بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں متعین 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ریاست نیو جرسی کی پولیس کے ترجمان کے مطابق اس وقت تک 2477 سیکیورٹی پہ مامور اہلکاروں کو آئی سو لیشن میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے ایک سینئر ڈاکٹر اور سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور قومی ادارہ صحت میں شعبہ متعدی امراض کی تحقیق کے سربراہ ہیں، نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اس مہلک وائرس سے دس لاکھ افراد کی اموات کا امکان نہیں ہے لیکن ایک سے دو لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں اورمزید لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر انتھونی فاؤچی سے جب پوچھا گیا کہ کب تک سفری اور کام پرعائد پابندیاں ختم ہوں گی تو انہوں نے نہایت واضح طور پر کہا تھا کہ یہ اب ہفتوں پر محیط ہو گا۔ ان کا صاف طور پر کہنا تھا کہ یہ پابندیاں نہ کل ختم ہونے والی ہیں اور نہ ہی ا?ئندہ ہفتے ختم ہوں گی۔