دنیا بھر میں کورونا کے 785777 مریض،ہلاکتیں 37815ہوگئیں

نیو جرسی کے نرسنگ ہوم میں 8 افراد چل بسے، نیویارک میں میتوں کی منتقلی کے لیے کنٹینرز کا استعمال ٹرمپ نے پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا،5 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی امریکی کمپنی کی کٹ پیش کر دی گئی

منگل 31 مارچ 2020 13:36

دنیا بھر میں کورونا کے 785777 مریض،ہلاکتیں 37815ہوگئیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 785777 ہو چکی ہے، اس وائرس نے اب تک 37815 افراد کی جان لی ہے جبکہ اس کے 165607 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے دٴْگنی ہو گئی ہے جہاں ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 253 ہو گئی۔

نیو جرسی کے نرسنگ ہوم میں 8 افراد چل بسے، نیویارک میں میتوں کی منتقلی کے لیے کنٹینرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے منگل کو 565 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 3165 ہونے کے بعد چین میں اموات کی تعداد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس تازہ صورتِ حال کے بعد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

دوسری جانب 5 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی امریکی کمپنی کی کٹ پیش کر دی۔کورنا وائرس کی وجہ سے اسپین اور اٹلی میں قیامت کے مناظر سامنے آ رہے ہیں، ان دونوں ملکوں میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 101739جبکہ اس سے اموات 11591 ہو چکی ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 87956جبکہ اموات 7716 ہو چکی ہیں۔کورنا وائرس سے متحد عرب امارات میں 611افراد بیمار ہوئے ہیں، جبکہ دبئی کے علاقے الراس میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔