ہیری اور میگھن نے اپنا شاہی انسٹا اکاونٹ سائن آف کردیا

کچھ وقت شاہی معاملات سے الگ گزارنا چاہتے ہیں،برطانوی ملکہ الیزبتھ کو پیغام

منگل 31 مارچ 2020 13:36

ہیری اور میگھن نے اپنا شاہی انسٹا اکاونٹ سائن آف کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنا شاہی انسٹاگرام اکاونٹ سائن آف کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنا شاہی انسٹاگرام اکاونٹ سائن آف کرتے ہوئے برطانوی ملکہ الیزبتھ کو پیغام دیا ہے کہ وہ کچھ وقت شاہی معاملات سے الگ گزارنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہی جوڑے کا انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں مداحوں سے کہنا تھا کہ آپ اب ہمیں یہاں نہیں دیکھ سکیں گے لیکن کام جاری رہے گا، ہم جلد دوبارہ رابطے میں ہوں گے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے کا انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عالمی وبا کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم سب کی صحت ہے، دنیا اس وقت انتہائی نازک وقت سے گزر رہی ہے۔