محکمہ زراعت کا کپاس کے کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ ،خصوصی ٹیمیں اہم دیہاتوں میں کاشتکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کریں گی

منگل 31 مارچ 2020 13:44

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) :محکمہ زراعت نے رواں ماہ اپریل کے دوران شروع ہونیوالی کپاس کی کاشت کی مہم کے حوالے سے کپاس کے کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مذکورہ تربیتی پروگرام کے تحت محکمہ کے افسران و اہلکاران کی خصوصی ٹیمیںاہم دیہاتوں میں کاشتکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کر یں گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ اس پروگرام کے تحت ہر گائوں کی سطح پر ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جا ئے گا جس میں کاشتکاروں کو کپاس کی جدید اقسام کی ٹیکنالوجی ، زمین کی تیاری ، کپاس کی اقسام ، کاشت کے موزوں ترین وقت ، شرح بیج ، پودوں کی تعداد ، بیج کے اگائو، پٹڑیوں پر کاشت، بارش کے نقصانات سے بچنے کیلئے اقدامات اور جدید طریقہ کاشت سے آگاہ کیا جائے گا ۔ انہوںنے بتایاکہ تحصیل فیصل آباد کے 190 ، جڑانوالہ کے 253، سمندری کے 132، تاندلیانوالہ کے 167، چک جھمرہ کے 67 دیہاتوں کے کاشتکار ان تربیتی ورکشاپس سے مستفید

متعلقہ عنوان :