ہمدرد فائونڈیشن مانیار کی کھلاڑیوں، دیہاری دار اور مستحق افراد کو خوراک اور ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع

ہمدرد فاونڈیشن مانیار (سوات ) کی ایمرجنسی کمیٹی کا خصوصی اجلاس(آج) ہوگا جس کی صدارت فائونڈیشن کے صدر امیر زیب خان کریں گے، حاجی نواب خان

منگل 31 مارچ 2020 13:47

ْسوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) تحریک انصاف کے مقامی رہنما سابق رکن تحصیل کونسل سوات و ہمدرد فاونڈیشن مانیار کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ہمدرد فاونڈیشن مانیار نے ملک کرونا وائرس کی وباکے باعث مانیار کے کھلاڑیوں اور مستحق افرادکو خوراک اور روز مرہ ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواب خان مانیار فٹ بال کلب کے صدر بھی ہیں نے کہا کہ ہمدرد فاونڈیشن مانیار (سوات ) کی ایمرجنسی کمیٹی کا خصوصی اجلاس(آج) بدھ کو ہوگا جس کی صدارت فائونڈیشن کے صدر امیر زیب خان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں خوراک اور روز مرہ ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے یہ کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہے جن میں صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔حاجی نواب خان نے بتایاکہ ہمدرد فائونڈیشن کے ارکان اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز جمع کر کے ہرسال رمضان المبارک میں دیہاری دار اور مستحق افراد کو خوراک اور روز مرہ ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرتے ہیں جن میں آٹا، گھی، دالیں، صابن اور روز مرہ کی ضروریات زندگی کا سامان شامل ہوتا ہے لیکن اس سال ملک میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث رمضان المبارک کی بجائے ابھی سے سامان تقسیم کرنے فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے باعث عوام اور کھلاڑی کو گھروں سے باہر نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے بھی کی اپیل کی ہے۔