Live Updates

ْوزیراعظم عمران خان کی کورونا ٹائیگر فورس جذبہ سے عوام کی خدمت کرے گی، نقیب الله خان جدون

منگل 31 مارچ 2020 13:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے سابق صدر نقیب الله خان جدون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچائو کیلئے شہری احتیاطی تدابیر نظر انداز نہ کریں، وزیراعظم عمران خان کی کورونا ٹائیگر فورس جذبہ سے عوام کی خدمت کرے گی، ایبٹ آباد میں کورونا کی تشخیص کیلئے لیبارٹری نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت آپس میں صلح رحمی کا ہے، کورونا کے باعث عام آدمی سخت متاثر ہو رہا ہے، مخیر حضرات ضرورت مندوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں، ڈاکٹر، میڈیکل عملہ، واسا اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات