بھارت نے ایشیاء کپ کے التوا اور آئی پی ایل کے انعقاد کی آس لگالی

بی سی سی آئی حکام کوستمبر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایشیاء کپ کے التوا اور اگست، ستمبر میں آئی پی ایل کروانیکی آس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 31 مارچ 2020 15:05

بھارت نے ایشیاء کپ کے التوا اور آئی پی ایل کے انعقاد کی آس لگالی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ2020ء ) بھارت نے ایشیاء کپ کے التوا اور اگست میں آئی پی ایل کے انعقاد کی آس لگالی۔غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام ستمبر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاء کپ کے التوا اور اگست، ستمبر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کروانے کی آس لگائے بیٹھے ہیں، بی سی سی آئی یہ معاملہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں 15 اپریل تک ملتوی کی جانے والی لیگ کے فی الحال بھی انعقاد کا امکان نہیں،دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کی کوئی میٹنگ طے نہیں پائی اور نہ ہی ایشیاء کپ کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا، موجودہ صورتحال میں کرکٹ آخر میں عوام کی صحت و سلامتی پہلے ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی اور بھارت کی جانب سےدورہ پاکستان کے انکار کے باعث ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کروایا جانا تھا تاہم کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر حالات سازگار نظر نہیں آرہے ہیں ۔