صدر مملکت کامیر جاوید الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

میر جاوید الرحمان مرحوم کی صحافت کے شعبے میں نا قابل فراموش خدمات ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

منگل 31 مارچ 2020 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں صدرمملکت نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ میر جاوید الرحمان مرحوم کی صحافت کے شعبے میں نا قابل فراموش خدمات ہیں،انہوں نے ملکی صحافت کیفروغ کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔