Live Updates

تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ’’چندہ پارٹی‘‘ رکھ لینا چاہیے‘ مسلم لیگ(ن) پنجاب

قوم کو کرونا کی اورکرائے کی ترجمانوں کو شہبازشریف کی فکر پڑی ہے‘ سیکرٹری عظمیٰ بخاری

منگل 31 مارچ 2020 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ’’چندہ پارٹی‘‘ رکھ لینا چاہیے،قوم کو کرونا کی اورکرائے کی ترجمانوں کو شہبازشریف کی فکر پڑی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار اور ان کی نالائق ٹیم کی نااہلی سے پنجاب میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہور ہاہے۔

شہبازشریف نے اپنی جیب سے دس ہزار کٹس اور دس ہزار ماسک ڈاکٹرز کے حوالے کیے۔

(جاری ہے)

بہت جلد مسلم لیگ (ن) مزید حفاظتی کٹس اور دیگر ضروری اشیاء ڈاکٹرز کے حوالے کررہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہاکہ اربوں روپے کی جائیدادیں رکھنے والے وزیراعظم ،ان کے وزیر اور مشیروں نے اپنی جیب سے کتنی کٹس خریدی ،حکومتی وزیراور مشیر عوام کو صرف دلاسے اور تسلیاں دے رہے ہیں، عمران خان نے کرونا کی ستائی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بھیک مانگنے کے لئے مزید بڑی چادر بچھا دی ہے ،عمران خان نے پوری پوری عمر بھیک مانگنے میں گزاردی ہے،عمران خان اور ان کی بہنوں نے چندے اور زکوة کے پیسوں سے پراپرٹیز بنانے کا مشن شروع کردیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات