چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میر جاوید رحمن کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

میر جاوید رحمٰن کی صحافت کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،بلاول بھٹو زرداری کا بیان

منگل 31 مارچ 2020 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میر جاوید رحمن کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیا ن میں پی پی پی چیئرمین نے میر شکیل رحمن سمیت سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میر جاوید رحمٰن کی صحافت کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میرجاویدرحمٰن اپنے والد کی آزادی اظہار کی شاندار روایات کے امین تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے