Live Updates

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ آزاد کشمیر کی سیکرٹری انفارمیشن عنبریں ترک کا نے وزیراعظم عمران خان کے ٹائیگر فورس بنانے کے فیصلے، آزادکشمیر کے نوجوانوں سے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے اس فورس کا حصہ بننے کی اپیل

منگل 31 مارچ 2020 15:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ آزاد کشمیر کی سیکرٹری انفارمیشن عنبریں ترک نے وزیراعظم عمران خان کے ٹائیگر فورس بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نچلی سطح تک بننے والی یہ فورس کورونا کی وبا کے خاتمے کے لئے بہت کارگر ثابت ہو گی چونکہ لاک ڈاون کی صورت میں سب سے بڑا چیلنج دیہاڑی دار اور غریب طبقہ کی نشاندہی اور ان تک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے اس فورس کی تشکیل کی جا رہی ہے جو کہ فوج اور پولیس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری بیان میں عنبریں ترک نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور عمران خان کا یقین ہیں۔ انہوں نے آزادکشمیر کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ سیٹیزن پورٹل کے ذریعے اس فورس کا حصہ بنیں اور کورونا کے خاتمے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ عنبریں ترک نے وزیراعظم کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں فنڈز جمع کرانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وزیراعظم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب پاکستان کی بقاء کے لیئے کھڑے ہونا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات