شہبازشریف کا کورونا وائرس کی صورتحال پر ایک بار پھر سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ

بلاول بھٹو، فضل الرحمان، سراج الحق، آفتاب شیرپائو، محموداچکزئی اور میر حاصل بزنجو سے پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی کی تجویز پر مشاورت

منگل 31 مارچ 2020 17:07

شہبازشریف کا کورونا وائرس کی صورتحال پر ایک بار پھر سیاسی قیادت سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کورونا وائرس کی صورتحال پر ایک بار پھر سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپا ئواور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ٹیلی فون پر رابط کر کے کورونا وائرس کی صورتحال ، حکومتی اقدامات اور پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پر مشاورت کی ۔

تمام رہنمائوںنے کورونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پراتفاق کیا ۔شہباز شریف نے کورونا وائرس کے بچا ئوکے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ رہنمائوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا ء ہے جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔